کابل:(مشرق نیوز)افغانستان میںطالبان کے حکم پر2 مجرموں کو سرعام گولیاں مار کر سزائے موت دیدی گئی۔
غزنی کے معروف سٹیڈیم میںمجرموں سید جمال ،گل خان کی سزائے موت پرہزاروں شہریوں کی موجودگی میں لواحقین سے قاتلوں کو سرعام گولیاں مروا کر فیصلے پر عملدرآمد کرایا گیا،ایک مجرم کو 8 اور دوسرے مجرم کو 7 گولیاں لگیں ،دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے،قبل ازیں مجرموں کے اہل خانہ نے مقتولین کے ورثا سے معاف کرنے کی اپیل کی لیکن مسترد کردیا گیا۔
طالبان کے حکم پر 2 مجرموں کو سرعام گولیاں مار کر سزائے موت
















