گورنمنٹ کالج طارق آباد میں ”ماں بولی پنجابی “ تقریب

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)گورنمنٹ کالج طارق آباد میں ماں بولی پنجابی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،پرنسپل گورنمنٹ کالج طارق آباد میڈم ثروت سہیل پنجابی صوفیا اور پنجابی ادب کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہیںگذشتہ روز کالج میںپنجابی ماں بولی منانے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے چودھری الیاس گھمن، مدثر اقبال بٹ،پرنسپل گورنمنٹ کالج طارق آباد میڈم ثروت سہیل ،علی عثمان باجوہ ، عتیق انور راجہ، سعید احمد تاج ،احسان اللہ طاہر،عمران ہاشمی،انور کمبوہ،غلام عباس ،راحت ثمر، وائس پرنسپل اسماءرانی،سائرہ بانو،لائبہ اظفر ، عائشہ،نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماں بولی پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سب اپنا کردارادا کرنا ہوگا،اپنے ورثہ کی حفاظت کرنے والی قومیں ہی ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرتی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ طالبات کو دھرتی کے رنگوں سے روشناس کراےا جائے، کسی بھی علاقے کی زبان مےں صدےوں کی لوک دانش اور ثقافتی ورثہ ہوتا ہے ،جو قومےں اپنی تارےخ اور رواےات پر فخر کرتی ہےں وہی دنےا مےں مقام بنا پاتی ہےں ۔زبان کا تعلق بھی دھرتی سے ہے۔