امریکہ تجارتی شراکت دار،سرمایہ کاروں کےلئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کررہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے امریکہ تجارتی شراکت دار، سرمایہ کاروں کےلئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام ،کھیوڑہ مصنوعات کو دنیا میں متعارف کرا رہے ہیں، نمک کی قدر میں اضافے سے برآمد بڑھے گی۔

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ،امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے و برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا امریکہ تجارتی شراکت دار ہے،دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہو گی،پاکستان معاشی بحران کے حل کیلئے موثر اقدامات کررہا ہے ، مائز کے شعبے میں کارکردگی حوصلہ افزا ہے،وسائل سے مالا مال پاکستان مستقبل میں مضبوط و ترقی یافتہ ملک کے طور میں دنیا میں اپنا مقام حاصل کرےگا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاآئی ٹی ، معدنیات و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کاری سے شعبہ معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں،ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو سٹاک پرکام کررہی ہے،سرمایہ کاروں کو آسان ریگولیٹری ماحول اور ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے