کراچی:(بیورورپورٹ)سابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کو سونپ دیئے ۔
آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی برائے رابطہ و کوآرڈی نیشن کا اہم اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی،سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی گئی ،مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، نواب ثنازہری، شجاع خان، سعید غنی اور ندیم افضل چن کو شامل کرلیا گیا۔
اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کو سونپ دیئے،پیپلز پارٹی کی رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔
زرداری ،بلاول نے اپنے اختیارات رابطہ کمیٹی کو سونپ دیئے
















