لاہور: (کورٹ ر پورٹر) لاہور کی عدالت نے بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی۔
دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا،بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
بھرتی کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
















