اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے عام انتخابات آزادانہ و منصفانہ ہوئے، نتائج کے اعلان میں تاخیر کا مطلب دھاندلی نہیں ، پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنجز درپیش ہیں، موبائل فون سروس عوام کے تحفظ کیلئے بند کی گئی، چیلنجز کے باوجود جمہوری تسلسل خوش آئند ہے، انتخابات کے انعقاد میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی خطرات کے باوجود پرامن انتخابات کامیابی ہے ، پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے لیکن کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کا فیصلہ آئندہ پارلیمان کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہاانتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین موجود رہے، انتخابی نتائج 36 گھنٹے میں مرتب کیے گئے،2018 میں 66 گھنٹے میں مرتب ہوئے ،92 ہزار پولنگ سٹیشنز کو محفوظ بنانے کیلئے جامع انتظامات کئے ،الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری کر دی، قیاس آرائیاں کسی بھی معاملے پر کی جا سکتی ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاالزامات کی پرواہ نہیں ،عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ،موبائل فون سروس کی بندش کے باوجود براڈ بینڈ انٹرنیٹ پورے ملک میں دستیاب تھی، موبائل فون سروس تو محرم الحرام کے دوران بند کی جاتی ہے، 8 فروری کو کوئی نئی بات نہیں ہوئی، انتخابی نتائج میں تاخیر تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن دہشتگردی نہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہر الیکشن کے بعد باتیں کی جاتی ہیں، 35 پنکچرز اور بعد میں سیاسی بیان کس نے قرار دیا تھا؟،برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین دوست ممالک ہیں لیکن بدقسمتی سے ابتدائی تجزیہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر دی جانے والی معلومات پر مبنی ہوتا ہے، ذمہ دار حکومتیں انتظار کے بعد اپنا مو¿قف اختیار کریں تو بہتر ہوتا ہے،تحقیقات کرانا ہوں گی توامریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے مطالبے پر نہیں کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاچیلنجز تو کیپٹل ہل میں بھی موجود تھے، کیا کہاامریکہ عدالتی کمیشن بنائے آئندہ صدر کون ہو گا، انتخابی عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانے کیلئے مکالمے کی ضرورت ہے تاکہ کسی کی مداخلت کے الزامات نہ لگائے جا سکیں، میڈیا ،سول سوسائٹی سے مثبت تجاویز لی جا سکتی ہیں لیکن فیصلہ سازی کی جگہ پارلیمان ہے۔
وزیراعظم نے کہادھاندلی ہوئی تو خیبر پختونخوا میں اتنی سیٹیں کیسے جیت گئے؟ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی ،مقبولیت تو بدلتی رہے گی،کبھی کسی کی کم تو کبھی زیادہ ہوگی،سعدرفیق، راناثنا،جاوید لطیف کی شکست کے باوجود کہاجارہا ہے دھاندلی ہوئی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا اقتصادی استحکام اور قانون سازی کیلئے سیاسی اختلافات پر قابو پانا ہوگا، آئی ایم ایف کےساتھ نئے پروگرام کا فیصلہ منتخب حکومت ہی کرے گی،سب کو اپنے رویوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، نفرت کو ختم کرکے ایک دوسرے کا احترام کرنا ہو گا، صحت مند تبدیلی و صحت مند پاکستان کی طرف قدم بڑھانے چاہئیں،الیکشن ختم ہونے کے فوری بعد ہی سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے تاثر پھیلایا گیا نتائج بدل کرملک میں انقلاب کو روک لیا گیا، پاکستان کو ڈھاکہ بنانے کی باتیں انتہائی بے ہودہ ہیں۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















