کراچی (مشرق نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی اسلئے پارٹی چاہتی ہے بلاول وزیراعظم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا موقف ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں، کیونکہ کوئی بھی اس پوزیشن میں نہیں کہ ہمارے بغیر حکومت بنائے، مسلم لیگ (ن) کی جہاں تک بات ہے تو عددی برتری تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کوبھی حاصل ہے لیکن کوئی بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج شام پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہے جس میں تجاویز سامنے رکھی جائیں گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائےگا لیکن میری ذاتی تجویز ہے کہ بلاول اگر وزیراعظم نہیں بنتے تو بہتر ہے ہم حکومت کا حصہ نہ بنیں اور اپوزیشن میں بیٹھیں۔
ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی، پارٹی چاہتی ہے بلاول وزیراعظم ہوں: فیصل کنڈی
















