لاہور (اپنے نمائندے سے) شہریوں نے روزنامہ ”مشرق“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے جس امیدوار کو منتخب کیا ہے اس کے مینڈیٹ کا سب سیاسی جماعتوں کو احترام کرنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتدار کے حصول کی خاطر جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں عوام کے مفادات کے نام پر پی ڈی ایم ٹو قائم ہو نے جا رہی ہے۔ تما م سیاسی پارٹیوں کو اپنے منشور پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ماضی کی طرح ایوان میں پہنچتے ہی پاکستانیوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا جاتا ہے اگر ایسا کیا گیا تو آئندہ اس سیاسی جماعت کو معاف نہیں کیا جائیگا۔شہری حیات کا کہنا ہے کہ عوام نے جمہوری حق ادا کیا اور مشکلات کے باوجود قطاروں میں کھڑے ہو کر فیملی کے ساتھ ووٹ کا سٹ کیا ہے تاکہ ملک اور قوم کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے جتنا پیسہ انتخابی مہم پر خرچ کیا گیا ہے اس کو عوام پر خرچ کیا جا تا تو متوسط طبقہ کی مالی سپورٹ ہو جاتی اب منتخب عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی بجائے عوامی خدمات کو یقینی بنائیں شہری ارسلان احمد ،محمد موسی ،حسنین علی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتدار کے حصول کی خاطر جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں عوام کے منتخب امیدواروں کی جانب سے ووٹ کی قیمت لگائی جائیگی اور ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے اس کی پامالی کرتے ہوئے اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل کرنے میں لگ گئے ہیں جو بعد میں اس روپے کی وصولی کو منافع سمیت حاصل کرنے میں مصروف ہو جائیں گئے عوامی مسائل کے حل کی خاطر ان کے پاس وقت تک نہیں ہو گا تمام منتخب نمائندوں کو چاہیے جکہ وہ عوام کی جانب سے دیا جانے والے منڈیٹ کا احترام کریں ہارس ٹریڈنگ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو عوام کسی صورت معاف نہیں کرے گی شہری کاشف شاہ ،عابد رضا سید ،حافظ عبدالرزاق ،وسیم احمد اور دیگر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے بھرپور حصہ لیا گیا جس میں تقریبا 48فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے جو کہ عوام کی جانب سے دلچسپی کا اظہار ہے لیکن انتخابات کو منعقد کروانے والی انتظامیہ کی جانب سے نتائج میں تبدیلی کرنے پر افسوس ہوا ہے جمہوری عمل کو مکمل عملی اقدامات تک پہنچانے کی خاطر عوامی حق رائے دہی کا احترام کیا جا نا چاہیے تھا اتنے ووٹ 8فروری کو ایک سیاسی جماعت کو نہیں ملے جتنے 9فروری کو نتیجہ کی شکل میں دیے گئے ہیں رات کو جیتنے والے آذاد امیدواروں کو صبح شکست دے دی گئی ان حالات میں ان امیدواروں کی جانب سے ملک اور عوام کے مسائل میں کمی کیسے لائی جا سکے گی حفاظت کرنے والے ہی اگر چور ہو جائیں تو ڈکیتی اور چوری کیسے روکے گی مزید کہا کہ مختلف کیسز میں ملزم ثابت ہونے والے آج ملک کے اقتدار پر بیٹھا ئے جا رہے ہیں اور ووٹ کو عزت دینے کے نعرے لگانے والے آج اقتدار کے تخت کے حصول کی خاطر ووٹ کی خریداری میں لگے ہوئے ہیں ملک اور عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ جمہوری عمل حقیقت میں جمہوری انداز سے پروان چڑے جو کہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ذاتی مفادات کا خاتمہ نہ ہو ۔
سب سیاسی جماعتوں کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ،شہریوں کا سروے میں اظہار خیال
















