بہاولپور:بندرہ پلی پر تجاوزات کی بھرمار، گزرنا محال، انتظامیہ خاموش

بہاولپور:(قاسم بھٹی) بندرہ پلی تجاوزات کی بھرمار' اہلیان علاقہ کاگزرنامحال' کارپوریشن کاعملہ سازبازکرکے خاموش ' شہریوں نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

اہلیان علاقہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ بندرہ پلی برلب نہر روڑ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث اہلیان علاقہ کا گزرنا محال ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی غفلت یا سازباز ان کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اہلیان علاقہ مطابق نزیر آباد کالونی بندرہ پلی برلب نہر پر تجاوزات کی بھر مار ناجائز قابضین نے تجاوزات کی انتہا کر رکھی ہے جس کے باعث سڑک سے کسی بھی سواری کا گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور,ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور چیف میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سخت ایکشن لیتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔