پاکستان کاستیاناس کردیاگیا،فراڈیو ں کودوبارہ نہیں آنے دینا،نوازشریف

قصور:(مہر حسن حسین)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے پاکستان کاستیا ناس کردیاگیا،فراڈیو ں کودوبارہ نہیں آنے دینا،بلین ٹری ،50 لاکھ گھر،500ڈیم، کروڑ نوکریاں ،انڈے ،مرغیاں اور کٹے کہاں گئے؟،سب فراڈ تھا ،پاکستان کو دوبارہ ڈگر پر لائیں گے ،نوجوان پاکستان میں انقلاب پیدا کرےگا ،بڑی ٹھوکریں کھائیں لیکن اب ٹھوکروں ،مشکلوں سے باہر نکلنا ہے ،نوجوانوں سے ملکر ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نوازشریف نے کہا دوبارہ کہتا ہوںن لیگ کادور جاری رہتا تو ملک بھر میں کوئی بیروزگار نہ ہوتا،کوئٹہ ، پشاور ، لاہور اورکراچی والے بھی سن لیں پورا ملک خوشحال ہوتا،پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے،یوتھ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی ،کھڈیاں کی تقدیربدلنے والی ہے،سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات دیں گی، کھڈیاں والو! نوٹ کرلو، اسی جگہ پر آپ کو سٹیڈیم بنا کر دیں گے،کرکٹ میچ میں اوپننگ بیٹر کے طور پر کھیلوں گا،شہبازشریف سے دانش سکول، ہسپتال، یونیورسٹی کا لکھوائیں، منصوبوں پر کتنا خرچہ آجائے گا، 20 ارب ، آپ پر قربان ہیں، قصور والوں کا کیا قصور ہے موٹر وے نہ ملے۔

سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہاں گیا بلین ٹری ؟کسی کو گھر ،نوکری ملی ؟کہاں گئے 350 ڈیم ؟انڈے ،مرغیاں اور کٹے ؟فراڈیوں کو دوبارہ نہیں آنے دینا،پاکستان کو ستیا ناس کردیا گیا،شہباز شریف وعدہ کر کے جاو¿ کھڈیاں کو کیا دے کر جا رہے ہو،نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے، تقدیر بدلنی چاہیے، نوازشریف نے کہا2 دن بعد خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے،مخالفین دھرنوں اور ہم لوڈشیڈنگ ،دہشتگرد ی ختم،موٹر وز بنانے ،سستی گیس اوربجلی دینے میں مصروف تھے ، ن لیگ دور میں روٹی 4 روپے کی تھی اب 20 روپے میں ایک ملتی ہے،نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے، روزگار دیں گے، شہباز شریف کسان کے ٹیوب ویل کو سولر پینل پر منتقل ،نوجوان بیٹیوں او ربیٹوں کو لپ ٹاپ دیں گے ،قائد ن لیگ نے کہاپاکستان کو دوبارہ ڈگر پر لائیں گے اورتعمیر کریںگے ،آپ کا جذبہ پاکستان کے مستقبل کی خبر دے رہا ہے ،جذے کو ملک کیلئے استعمال کرو پاکستان کی تقدیر بدل کررکھ دے گا۔

صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاآپ نے مجھے حلقے سے امیدوار بنا کر خرید لیا، کامیاب کرایا تو کھڈیاں والوں انکساری سے مگر بلا خوف و تردید کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کی قیادت میں قصور کو لاہور بنا کر ہر سہولت دینگے، پہلی فرصت میںکوٹ رادھا کشن آکرآ پ کاشکریہ ادا کروں گا۔

شہبازشریف نے کہا ایک طرف نواز شریف کی خدمت تو دوسری طرف دھوکہ فراڈ ، جھوٹ ہے ، ایک طرف ایثار و قربانی ،دوسری طرف لالچ طمع ، پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے، ایک طرف نواز شریف وطن سے محبت کرتا ہے ،دوسری طرف ملک دشمنی ہے، ایک طرف تدبر ،صلح جوئی ،تحمل ،برداشت ہے دوسری طرف رعونت ،تکبر ہے ، ایک طرف دعائیں ہیں، ملک کی خیر مانگنے والا نواز شریف ہے تو دوسری طرف گالی گلوچ ہے ،ایک طرف 9 مئی والے ہیں جنہوںنے ملک کےخلاف سازش کی تو دوسری طرف 28مئی والا نواز شریف بیٹھاہے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، ہمسایہ قیامت تک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہاماضی میں جب بھی پاکستان پر کڑا وقت آیا نواز شریف نے باہر نکالا ،نواز شریف کا 3مرتبہ تختہ الٹا گیا لیکن کبھی کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا یہ ہے عوام کا نواز شریف ہے،پورے پاکستان میں نوازشریف کے کام کی تختیاں لگیں ہیں،8 فروری کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوکر عوام کو مشکلات سے نکالیں گے،سندھ والی پارٹی کراچی میں تو ترقیاتی کام نہیں کر سکی اور کہتی ہے کراچی کو لاہور بنا دیں گے جنہوں نے کراچی کو لاہور بنانا ہے تو باقی کیا بات رہ گئی!، آپ کی کارکردگی پورے پاکستان نے دیکھ لی۔

شہبازشریف نے کہاوعدہ کرتا ہوںنواز شریف کو چوتھی مرتبہ موقع دیا تونواز شریف کی قیادت میںلاکھوں کروڑوں نوجوانوں کولیپ ٹاپ ،جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلڈ ڈویلپمنٹ ووکیشنل ٹریننگ دیں گے تاکہ آپ کو پاکستان میں باوقار ملازمت ملے ،کشکول توڑیں گے ،غربت بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے ، ادھار کی زندگی سے بازآئیں گے،8فروری کے دن ترقی کو چن لو اور تباہی کو چُن دو، غربت کو ختم کر دو اور خوشحالی کو چُن لو، بیروزگاری ختم کرو روزگار پیدا کرو یہ نواز شریف ہے ،دوسرے مداری و ہیرا پھیری کرنے والے ہیں ، گھروں میں جا کر شام کو سو جاتے ہیں، ہم سوئیں گے نہیں بلکہ آپ کو آرام کی زندگی ،نیند ملے گی،تب سوئیں گے جب آپ خوشحال ہوں گے،9 فروری کا دن 9 مئی کے سورج کو غروب کر دےگا۔

سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا قصور والوں آپ نے بازی پلٹ کر رکھ دی ، قصور نے ہمیشہ نواز شریف کا مان رکھا ، نواز شریف کا پرچم کبھی گرنے نہیں دیا ،کبھی کسی اور جماعت کو قصور کی سڑکوں کے اندر گھسنے نہیں دیا،ن لیگ مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ آئی ، ہر سروے نے مخالفین کے پرخچے اڑا دیئے، عوام دیوانہ وار نوازشریف کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں، 8 فروری کو الیکشن نہیں پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی کارکنوں سے کہتی ہوںنفرت کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کر دو، میرا سیاسی جنم ایسے دور میں ہوا جہاں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں تھی،بیٹیوں اور بہنوں کو کال کوٹھریوں میں پھینکا گیا، ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جس میں غریب کے بچوں کو پیٹ بھر کر روٹی ملے،نواز شریف کی کردار کشی کی گئی، ہر جلسے میں مجھ پر کیچڑ اچھالا گیا،ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈنڈے نہ ہوں بلکہ لیپ ٹاپ ہوں۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاعوام نے ہر ظلم، ہر جبر سہا لیکن نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف کے خلاف انتقام کی ہر لائن کراس کی گئی،کہا گیا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج سیاست نواز شریف سے شروع اور نواز شریف پر ختم ہو رہی ہے،جلسے کو گواہ بنا کر کہتی ہوں آپ اورملک کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں،سب کو دعوت دیتی ہوں آﺅ ظلم ،انتقام ،جبر ، مار دو ، جلاﺅ گھیراﺅ کا باب اب بند کر دیں۔