شہدا کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،ریحانہ امتیاز ڈار

سیالکوٹ (رانا سلیم اختر ) تحریک انصاف کی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 ریحانہ امتیا ز ڈار نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کیلئے شہداءکشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے جانیں قربان کررہے ہیں۔کشمیرکی آزادی کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہو گا۔ کشمیر اور پاکستان لازوال رشتوں میں منسلک ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 71ریحانہ امتیاز ڈارنے جناح ہاﺅس سے رنگ پورہ چوک تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کے دوران گفتگو میں کیا۔

اس موقع پر پی پی 46 کی امیدوار روبا عمر ڈار، پی پی 47 کے امیدوار مہر محمد کاشف بھی ہمراہ ہیں۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ کشمیری پاکستان کو اپنی آخری منزل سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان،مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف کشمیر کی تحریک کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ہر مشکل اور آزمائش کے وقت میں کشمیریوں کی بھرپور مدد کی۔زلزلہ ہو یا سیلاب اہل پاکستان نے جس ایثار،ہمدردی کے ساتھ کشمیریوں کی مدد کی وہ تاریخ کا ایک باقابل فراموش حصہ ہیں۔

ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیتے ہوئے این اے 71 میں ریحانہ امتیاز ڈار کے انتخابی نشان بچے کا پلنگ، پی پی 46 سے روبا عمر ڈار کے انتخابی ناریل اور پی پی 47 سے میرے انتخابی نشان گھڑیال پر ٹھپہ لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 46 روبا عمر ڈار نے کہا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے۔حکومت پاکستان،عوام پاکستان اور مسلح افواج پاکستان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور حق خودارادیت کی جدوجہد کی سفارتی و سیاسی محاذ پر ہمیشہ بھرپور حمایت کی۔پاکستان کشمیریوں کی آخری منزل ہے