پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ہو گا؟ فیصلہ کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ( منگل ) ہو گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس کل بروز منگل کو ہوگا۔ اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہوا ہے۔ اجلاس دوپہر 2بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا، گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے 2نمائندے محسن نقوی اور مصطفی رمدے شامل ہیں، انکے علاوہ آزاد جموں کشمیر، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور، سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہیں، وہ اس وقت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
















