مسیحی برادری نے حاجی اکرم انصاری کی حمایت کر دی

فیصل آباد:(بیورو رپورٹ) یونین کونسل 126 جج والا اور نیو جج والا کی مسیحی برادری نے عابد بٹ اور خواجہ جواد کی کاوشوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 میں مسلم لیگ نو ن کے امیدوار حاجی اکرم انصاری اور پی پی 117 میں خواجہ رضوان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔

عابد بٹ اور خواجہ جواد نے مسیحی عمائدین ماسٹر بابر مسیح، پاسٹر دلاور شوکت، پاسٹر ناصر مسیح، ڈاکٹر عمانوئیل مسیح سے ملاقاتوں میں انہیں مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کروانے پر آمادہ کیا اور دونوں مسیحی آبادیوں کے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ مسیحی رہنماو¿ں نے اپنے علاقوں کی مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوے یقین دلایا کہ آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر پاکستان مسلم لیگ نون کے دونوں امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔