لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)سینئر رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے اگر ثابت ہوجائے میرے لوگ ووٹ خرید رہے ہیں تو الیکشن سے دستبردار ہو جاﺅں گا،پیپلز پارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپیپلزپارٹی لاہور میں انتشار اور کرپشن کو سیاست میں لانا چاہتی ہے، انتخابی دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی، الیکشن کمیشن فی الفور ووٹوں کی خریداری کا نوٹس لے ، میرا مقابلہ وڈیرے کے ساتھ ہے ،بلاول بھٹو نے مجھ پر پرچہ کرانے کی کوشش کی لیکن یہ لیاری نہیں جہاں گینگ وار کرا دیں گے، جتنی رپورٹیں خلاف دیں گے اتنے ہی ووٹ ن لیگ کو ملیں گے۔
لیگی رہنما نے مزید کہا لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، فیلڈ میں پیپلزپارٹی کی کوئی میٹنگ نظر نہیں آ رہی،چند ٹکے لگاکر اگر ووٹ خرید لیں گے تو بھول ہے، بلاول بھٹو لیپ ٹاپ لے کر بیٹھتے ہیں 50ہزار ووٹ کےلئے اتنے پیسے چاہیے پاپا پیسے دیدیں ،ووٹوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















