راولپنڈی: (بیورورپورٹ)آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے مذہب کے لبادے میں وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے گئے‘ کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں، پاکستان کےساتھ مذاق کیا گیا، خوابوں پر ملک کے فیصلے ہوتے تھے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا جن محترمہ سے نکاح ہوا وہ خود کو مذہب کے لبادے میں اوڑھے بیٹھی ہیں۔
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہا نکاح کیس میں سچائی پر مبنی بیان دیا،ثابت ہوا عدت پوری نہیں ہوئی تھی،جج کے سامنے مفتی سعید نے اقرار کیا عدت کا معاملہ علم میں نہیں لایا گیا، خود کو پارٹی کا لیڈر کہلاتے اور اپنی زندگی کے فیصلے جھوٹ پر کرتے ہیں، لوگوں کو درس دیتے ،نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، بچوں کو کیا سبق مل رہا ہے، جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔
آئی پی پی رہنما نے کہا خواب کے پیچھے درحقیقت فراڈیوں کا جوڑا فرح گوگی ،جمیل گجر تھے، خواب کی تعبیر ہوتی تھی کسی کو وزیر لگا دیں، بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو جائیں،گھناﺅنے مذاق کانتیجہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔
مذہب کے لبادے میں وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے گئے، عون چودھری

















