شاندار معاشی پالیسیاں، ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)شاندار معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا،وزارت تجارت کے مطابق ستمبر سے جنوری 2024 تک پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

حکام نے کہا جولائی اگست 2023 میں سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات کو دھچکا لگا تھا جس کے بعد نگران حکومت نے برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ہرماہ اضافہ کیا،جنوری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں تقریباً 60 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دریں اثنا حکام نے کہاٹیکسٹائل سیکٹرکو 9 سینٹ ٹیرف پربجلی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں ،اقدام سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکے گا۔