نیویارک:(خواجہ فاروق)افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم،سلامتی کونسل نے کابل میں دہشتگرد گروہوں بالخصوص القاعدہ کی سرگرمیوں میں مسلسل توسیع پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے افغانستان میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے،القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی سکول اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کیں،القاعدہ طالبان کی حکمرانی میں ”ہولڈنگ“ پوزیشن رکھنے میں کامیاب رہی،رپورٹ میں کالعدم ٹی ٹی پی اورالقاعدہ کے درمیان بھی روابط کی تشویش ظاہر کی گئی،القاعدہ کا تسلیم شدہ رکن حکیم المصری کنڑمیں تربیتی کیمپوں و خودکشی کی تربیت کا ذمہ دار اور کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی ٹرین کرتا رہا ۔
افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم
















