بہاولپور:(بیورورپورٹ)فوکل پرسن ایڈمیشن کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز نے کہا ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 6کیمپسز میں 300بیچلر پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
تمام بی ایس پروگرام مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں اور اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے طلباءو طالبات کوجاب مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طلباءوطالبات کو مختلف عملی مہارت بھی سیکھا رہی ہے تاکہ نوجوان انٹرپرینورشپ کے ذریعے خودروزگار بننے اور دوسروں کےلئے بھی ملازمتوں کے مواقع دستیاب کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول پور کے مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلباءوطالبات کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی ایس پروگراموں کے تعارفی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نوجوان طلباءہی ملک وقوم کا مستقبل ہیں: ڈاکٹر سعید
















