دعوت اسلامی کے وفدکی پریس کلب آمد، عہدیدروں کو مبارکباد

لودھراں:(بیورورپورٹ )دعوت اسلامی کے وفدکی پریس کلب آمد،نومنتخب عہدیداروں پریس کلب کو مبارکباد دی ،گلدستے اور تصانیف پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے ذمہ دار فدا علی عطاری کی قیادت میں وفد پریس کلب آیا اورنومنتخب صدر پریس کلب شیخ معراج الدین ،جنرل سیکرٹری عمران رفیق ریحان ،چیئرمین مجلس عاملہ راﺅ محمد اختر اور دیگر عہدیدران پریس کلب کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر وفد نے امیراہل سنت حضرت علامہ مولاناالیاس عطارقادری کی مختلف تصانیف تحفے میں پیش کیں۔