لندن (مشرق نیوز) برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے ایران پر زور دیاہے کہ وہ حوثیوں اور خطے میں موجود دیگر مسلح دھڑوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاﺅنٹ پرایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
برطانیہ کی حوثی حملے روکنے کیلئے ایران پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش
















