8 فروری کو مخالفین کو بڑا سرپرائز دینگے: وقار احمد چیمہ

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 65 قاری وقار احمد چیمہ نے ونیہ والامیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا8 فروری کو مخالفین کو بڑا سرپرائز دینگے، تمام ساتھی اور کارکن متحد ہوکر بھرہور مہم چلائیں فتح ہماری ہو گی کامیاب ہو کر حلقہ پی پی 65کوترقی یافتہ بنائیں گے اہل علاقے کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وقار احمد چیمہ نے مزید کہا میرا انتخابی نشان حقہ ہے اور میری اہل ونیہ والا سے اپیل ہے کہ حقے پر مہر لگا کر مجھے کامیاب بنوائیں اگر حلقے کے لوگوں نے ووٹ دے کر کامیاب کیا تو حلقے کے مسائل پر کام کریں کروں گا، بنیادی ضروریات تعلیم،صحت، ترقیاتی کام اور صاف پانی کا نظام بہتر کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کروں گا،8 فروری کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،حلقے کے عوام اور اپنے ساتھیوں رانا سلطان خاں ،رانا شفاقت خاں ،رانا محمود خاں،رانا فاروق خاں اور رانا بشارت خان کو یقین دلاتے ہیں کہ اپکو ماضی کی طرح اب بھی مایوس نہیں کروں گا اس وقت حلقہ کی عوام ہمارے ساتھ ہے جو نوجوانوں کے دلوں کی آواز ہے۔