بی آئی ایس پی ساہیوال کا گورننگ باڈی اجلاس، مرحوم ملازمین کیلئے مالی امداد کا پیکیج منظور

ساہیوال(بےورورپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی گورننگ باڈی کے55واں اجلاس کا کمشنر آفس میں انعقاد، کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے صدارت کی۔ اجلاس میں 11نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کر کے ان کی منظوری دی گئی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ شیرباز، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی،چیئرمین شعبہ لاءیونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر امتیاز احمد خان اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری اکرام سمیت بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے غیر معمولی ورک لوڈ اور نتائج کے بروقت اعلان کیلئے خصوصی کاوشیں کرنے پر متعلقہ بورڈ افسران و ملازمین کیلئے خصوصی الا¶نس کی منظوری دی گئی جبکہ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کیلئے مالی امداد کے پیکیج اور ملازمین کی سالانہ جمع شدہ چھٹیوں کو کیش کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ اجلاس میں 9 ملازمین کے خلاف ایک طالب علم کو خلاف ضابطہ سند جاری کرنے کے خلاف انکوائری نہ کرنے پر گورنمنٹ کالج گوگیرہ کے پرنسپل رائے ناصر زمان کے خلاف محکمہ ہائر ایجوکیشن کو کاروائی کی درخواست کی گئی اور مذکورہ 9ملازمین کے خلاف نئے سرے سے انکوائری کیلئے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور ہیڈ ماسٹر ننگل انبیاءہائی سکول نمبر2کے را¶ اشرف علی پر مشتمل 2رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ کی گریڈ16میں اسسٹنٹ کی4 خالی سیٹوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن سے پاس ہونے والے 4امیدواروں کو 3سال کے کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ دریں اثناء کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فتح شیر روڈ اور گڑوی والا پل پر سیوریج اوورفلو کا نوٹس، فتح شیر روڈ پر اوورفلو کی وجہ سے تعطل کا شکار ہونے والے سڑک کے کام کو فوری شروع کیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ/لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان، سٹی پسپ پروگرام اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے سختی سے ہدایت کی کہ فتح شیر روڈ پر رات کو بھی کام جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی سٹریٹ کے مین ہولز کی صفائی کرنے والی ٹیم کے ساتھ ایک اور ٹیم لگائی جائے تاکہ صفائی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فرید ٹا¶ن روڈ کی ایکسٹینشن کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے اور علی مسجدگلستان روڈ، بھنڈاری چوک اور علامہ اقبال روڈ پر سیوریج کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔