گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد )حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) وقاص سکندری کی سربراہی میں سول ڈیفنس کی ٹیموں کا غیر قانونی منی پیٹرول پمپس، غیر معیاری اور بغیر اوگرا لائسنس گیس سلنڈر بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاون،متعدد گیس ریفلنگ دکانیں سیل، پٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں۔
سول ڈیفنس انسٹرکٹر زمان شاہ نے پسرور روڈکے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ان کاروائیوں کے دوران انہوں نے غیر قانونی منی پیٹرول مشینوں کو ضبط کر کے ذمہ داران کے خلاف استغاثہ دائر کر دئیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی چھاپہ مار ٹیمیں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس،غیر معیاری سلنڈرز کی شکل میں چلتے پھرتے بم بنانے والی فیکٹریز اور ڈیلرز (دوکاندار)کےخلاف کریک ڈاون جاری رکھیں اور مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کیلئے غیر معیاری سلنڈرز خطرناک ہیں اور ضلع میں کسی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ناقص اور غیرقانونی گیس سلنڈرز بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے۔
گوجرانوالہ: سول ڈیفنس ٹیموں کا کریک ڈاﺅن، متعدد گیس ریفلنگ دکانیں سیل
















