ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور پرامن الیکشن یقینی بنائیں گے :محسن نقوی

لاہور: (خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب اعجاز انور چوہان نے ملاقات کی،عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر تبادلہ خیال ،انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے بھرپور تعاون کرے گی،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کےلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،پولیس و دیگر سکیورٹی ادارے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے حکومت پنجاب کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔