اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی:امریکہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وائٹ ہاﺅس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کو دبا ﺅکے طور پر استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو غزہ میں فوجی کارروائیاں کم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کا حق اور فرض ہے کہ وہ حماس کے خطرے کے پیش نظر اپنا دفاع کرے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی حفاظت کرے۔ اپنے شہریوں کی جانیں بچائے۔