شیخوپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات،خواتین،بچے سمیت 4افراد ذبح

شیخوپور ہ،لاہور: (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)شیخوپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات،خواتین،بچے سمیت 4افراد کو ذبح کردیا گیا،جھبراں منڈی کے ڈیرے پر تمام افراد سورہے تھے ،نامعلوم افراد نے کلہاری کے وار کرکے موت کے گھات اتاردیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 80 سالہ بزرگ، 8 سالہ بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کیلئے شیخوپورہ آئے تھے،خاندان کے 3 افراد موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے،۔

آئی جی پنجاب عثمان نے آر پی او شیخو پورہ سے رپورٹ طلب کرکے ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دےدیا،عثمان انور نے کہالواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔