فیصل آباد:(بیورورپورٹ)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کنجوانی میں بڑے جلسے سے خطاب کیا۔
ہمایوں اختر خان اور دیگر رہنماﺅں کو بگھی پر بٹھا کر پنڈال میں لایا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کرکے اور ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر کئی نامور شخصیات نے ہمایوں اختر خان اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔
خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا مشاورت سے چلیں گے کیونکہ سب کا مقصد علاقے اور عوام کی تعمیر و ترقی ہے، این اے 97کے ووٹرز نے 8فروری سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ،وعدہ کرتے ہیں عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
وعدہ کرتے ہیں عوام کو مایوس نہیں کریں گے:ہمایوں اختر
















