لیڈیز پولیس محکمے کا اہم رکن،معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہیں: محبوب رشید

ساہیوال:(چودھر ی اشرف سے)آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ساہیوال ریجن پولیس وومن کونسل اور الیکشن دیوٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ کا انعقاد ریجنل پولیس آفس ساہیوال میں کیا گیا جس میں ضلع اوکاڑہ اور پاکپتن سے پولیس وومن کونسل کے فوکل پرسنز نے بذریعہ ویڈیو لنک شمولیت کی۔

آر پی او محبوب رشید نے کہا لیڈیز پولیس ہمارا اہم رکن ہیں جیسے محکمہ پولیس کے دوسرے ملازمین کی ویلفیئر کا خیال رکھا جاتا ہے اسی طرح لیڈیز بھی برابر کی شریک ہیں، محکمہ پولیس خواتین کےلئے مردوں کی نسبت بہت مشکل ہے جس میں گھر سے دور ڈیوٹی، ایک ضلع سے کسی دوسرے ضلع آنے جانے کے باوجود لیڈیز پولیس مردوں کے برابر ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں اور کرائم فائٹنگ بھی کر رہی ہیں،ہمیں فخر ہے ہماری بچیاں ہمارے ساتھ ملکر معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہیں،انہوں تمام پولیس وومن کونسل کے فوکل پرسنز کو الیکشن 2024 کی ڈیوٹی کے حوالے سے بھی ہدایات دیتے ہو کہا الیکشن ڈیوٹی میں کسی طرح سے بھی کوئی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمی کو نہیں ہونے دیا جائے بلکہ عوام کو ایک آزادانہ ماحول فراہم کرنا ہے،خواتین میں جو شرپسند ہوں انکے خلاف مکمل قانونی عملدرآمد کرائیں،آخر میں آر پی او محبوب رشید نے بہترین کارکردگی کے حامل لیڈیز کی حوصلہ افزائی کےلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔