آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کرینگے، احسن اقبال

نارووال:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہاہے آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کریں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تبدیلی کے نام پر قوم سے دھوکہ کیا،ووٹ کی طاقت سے نارووال میں تعلیم و ترقی لائے ،جس لیڈر کی سوچ ہو مرغی انڈے سے نوجوانوں کو مستقبل دےگا تودماغی معائنہ ضروری ہے،فوجی تنصیبات ،شہدا کی یادگاروں پر حملوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔

لیگی رہنما نے کہابلاول بھٹو زرداری دراصل بانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی نے آزاد امیدواروں کو خریدنے کی آفر کردی ۔