قاسم سلیمانی کی برسی، دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا
تہران (مشرق نیوز) ایران میں گزشتہ ماہ جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں پر امریکی موقف سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کو پہلے سے دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔عہدیدار کے مطابق امریکہ نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشت گردی کے خطرے کا بتایا تھا۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکومت نے خبردار کرنے کی دیرینہ پالیسی کی ذمہ داری نبھائی ہے۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں میں معصوم جانیں بچانے کیلئے جزوی انتباہات جاری کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ ماہ دو دھماکوں میں 100 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔
















