سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو دنیا چھوڑ گئے

کراچی: (بیورورپورٹ) سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے،عمر 97 برس تھی،انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، ،الٰہی بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے ، تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی ۔

مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی ، پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے،الٰہی بخش سومرو ضیا کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے، 1985 میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، 29 مئی 1988 کو ضیا نے جب خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو وزیراطلاعات و نشریات بن گئے،1990پھر 1997ءکے تمام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، پرویز مشرف کے دور میں ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی اور قومی اسمبلی کے سولہویں سپیکر بنے تاہم 2007ءمیں ہونےوالے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے، سابق سپیکر مختلف ادوار میں متعدد بار رکن قومی اسمبلی ، وفاقی وزیر اور سینٹ کا حصہ بنے،شمار ذوالفقار بھٹو کے قریبی و بچپن کے ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔