مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگوکیس سے بری

لاہور:(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو اشتعال انگیز گفتگو کیس سے بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال نے بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا،ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان، سابق ڈائریکٹر نیوز راشد بیگ کو بھی مقدمے سے بری کردیاگیا،ملزموں کےخلاف تھانہ گرین ٹاو¿ن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔