پاکستان اور ایران میں کمرشل پروازیں دوبارہ بحال

کراچی،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)پاکستان اورایران کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی مہان ایئر لائن کی پرواز نے تہران سے لاہور ایئرپورٹ لینڈ کیا، پرواز میں تہران سے 100سے زائد مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا،واضح رہے پاک ایران کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں معطل تھیں۔