اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جارہا ہے، مغرب سے آنے والی تمام پروازوں پر الرٹ رہنے اورسی اے اے کو مغرب سے پاکستانی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات دی گئیں، ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔
سی اے اے ذرائع نے کہاپہلے کبھی مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی، پاکستان ،ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کےلئے کھلی ہے،ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے کہا ایران کےلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،صورتحال کو غور سے مانیٹر کر رہے ہیں۔
ایران سمیت مغربی سمت سے آنےوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ
















