چشتیاں:(نمائندہ مشرق) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں میں 2023کے دوران 3لاکھ93ہزارمریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
ہسپتال میں داخل ہونے والے19ہزا35 مریضوں کو ادویات و دیگر سہولتیں کے علاوہ ،شوگر کے 10ہزار مریضوں کو انسولین مفت فراہم کی گئی جبکہ ہسپتال میں 1725بڑے اور 3ہزار 409چھوٹے آپریشن کئے گئے،ہسپتال میں 14سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور 22مرد ،18لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ ھڈیوں کے علاج معالجہ کیلئے ایف سی پی ایس سرجن ڈاکٹر احسان یوسف خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر عمران انور نے سینئر فزیشن ڈاکٹر ندیم اقبال کے ہمراہ میڈیا کو سالانہ کارکردگی کے بارے میں مزید بتایا کہ آﺅٹ ڈور 2لاکھ93ہزار،جبکہ ایمرجنسی میں ایک لاکھ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی گئیں،ہسپتال کی لیبارٹری میں 18ہزار 381مریضوں کے مختلف ٹیسٹ کئے،20ہزار548مریضوں کی الٹراساﺅنڈ کی،21ہزار605مریضوں کے ایکسرے کئے،3ہزار 473مریضوں کی الٹراساﺅنڈ کی گئی،ہسپتال میں 1725بڑے اور 3409چھوٹے اپریشن کئے،953بچوں کی نارمل پیدائش ہوئی ،845بچے آپریشن سے پیدا ہوئے،ہیپا ٹائٹس کے 45مریضوںکو سال بھر ادویات دی گئیںاور گردوں کی امراض میں مبتلا20مریضوں کو روزانہ ڈائلسز کی سہولت فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں کو ماڈل ہسپتال کا درجہ حاصل ہے جس میں آرتھوپیڈک ہسپتال اور دل وارڈ کی عمارتیں تعمیر ہیں اور ڈاکٹرز ودیگر عملہ کی تعیناتی کیلئے حکام کو درخوست کی ہے ،ہسپتال میں آنکھوں و دانتوں اور مریض بچوں کی ریکارڈ تعداد کا چیک اپ کرکے ادویات فراہم کی ہیں جبکہ ہسپتال میں بچوں کے مزید ایک اور ڈاکٹر کی فراہمی کیلئے بھی حکام کو درخواست کی ہے۔ ہسپتال کی صفائی اور ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔
چشتیاں:THQہسپتال میں3لاکھ93ہزارمریضو ں کا علاج
















