ڈسکہ:(اقبال شاہد) گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کے ٹیچروں نے ٹیوشن نہ پڑھنے والے طالبعلموں کو پورے سکول کے بچوں کیلئے پانی بھرنے پرلگادیا ۔
گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کے ہیڈ ماسٹر کی سرپرستی میں سکول ٹیچرز طیب اور عمر طلباءکو جبری ٹیوشن پڑھارہے ہیں اگر کوئی طالبعلم ان کے پاس ٹیوشن نہ پڑھے تو اس کو کلاس سے باہرنکال دینا اور مختلف قسم کی سزائیں دینا ان ٹیچروں نے اپنا وطیرہ بنارکھاہے اب گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کے ٹیچروں طیب اور عمر نے ہیڈ ماسٹر کی ملی بھگت سے ٹیوشن نہ پڑھنے والے طالبعلموں کوپورے سکول کے طلباءکیلئے پانی بھرنے پرلگادیا۔
گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنیوالے طالبعلم جو ان ٹیچروں کے پاس ٹیوشن نہیں پڑھتے ان ٹیچروں نے سخت سردی میں انہیں کلاس میں بیٹھانے کی بجائے پورے سکول کی کلاسز میں پڑھنے والے طالبعلموں کیلئے پانی بھرنے پرلگادیاہے یہ بچے سخت سردی میںپانی والی گین لیکر فلٹرپر پانی بھرتے ہیں اور پور ا دن سکول میں پانی پہنچانے پر لگادیتے ہیں اور جب چھٹی ہوتی تو انہیں بھی چھٹی دے دی جاتی ہے طالبعلموں نے بتایاکہ ہمارے والدین گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں ہم غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے والدین ٹیوشن کی فیسیں نہیں دے سکتے مگر سکول ٹیچروں طیب اورعمر نے ہمیں پانی بھرنے کی ڈیوٹی پرلگادیا ہے اگر ہم کہیں کہ ہمارے پاس ٹیوشن فیس دینے کے پیسے نہیں تو وہ ہمیں سکول چھوڑنے کامشور ہ دیتے ہیں اس وجہ سے چپ چاپ پورا دن ہم پانی بھرمیں گزار دیتے ہیں اس بارے ہیڈ ماسٹر کے پاس بھی شکایت لیکر گئے ہیں مگر وہ بھی ہماری سننے کی بجائے ان ٹیچروں طیب اور عمر کی حمایت کرتے ہیں اور ہماری ایک نہیں سنتے الٹا دفتر سے دھکے دیکر باہر نکال دیتے ہیں۔
طالبعلموں اوراوالدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کے ہیڈ ماسٹرکاکہناتھاکہ ٹیچرز طالبعلموں کی بہتری کیلئے ٹیوشن پڑھاتے ہیںجبکہ ٹیچروں طیب اور عمر کاکہناتھا کہ طالبعلموں کے والدین ویسے تو فضول خرچ بہت کرتے ہیں اگر چند پیسے دیکر بچوں کو ٹیوشن پڑھالیں تو کونسی قیامت آجائیگی ۔
ڈسکہ:کرسچن سکول کے ٹیچروں نے ٹیوشن نہ پڑھنے والے بچے پانی بھرنے پر لگا دیئے
















