لاہور: (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے والٹن روڈ پر میجر اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ (چیل چوک) کا سنگ بنیاد رکھ دیا، محسن نقوی کو فلائی اوور پراجیکٹ پربریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کو120روز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا قینچی فیروز پور روڈ کی طرف سے آنےوالی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی جس سے والٹن روڈ پر ٹریفک کے دباو میں کمی آئیگی،فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا، والٹن روڈ اوراس سے ملحقہ تقریباً 10 لاکھ کی آبادی مستفید ہوگی، فلائی اوور کی جگہ پہلے دو پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر ایک ارب20 کروڑ روپے لاگت آنی تھی، سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک نے فلائی اوور پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی جس سے 20 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ،سی بی ڈی میں 9ارب سے ڈرینج پراجیکٹ پر کام ہورہاہے جس سے والٹن، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کی آبادیاں مستفید ہوں گی۔
دریں اثنا محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور مراکہ ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک 8 کلو میٹر طویل پورے روٹ کا معائنہ بھی کیا ،وزیر اعلیٰ نے سفالٹ کے کام کا جائزہ لیا اورمزدوروں سے مصافحہ کیا، محسن نقوی نے سفالٹ کا درجہ حرارت اور دیواروں کی تعمیر کے کام کو بھی چیک کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سفالٹ کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا وسائل بڑھائے جائیں تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو سکے،پنجاب حکومت کی پوری ٹیم کی سپورٹ آپ کےساتھ ہے، پوری امید ہے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،8 کلو میٹر طویل سدرن لوپ پراجیکٹ کو ٹریفک کیلئے جلد کھول دیا جائے گا۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہورمیں مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای ٹیم کے اراکین نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی، محسن نقوی یو اے ای کی ٹیم کے اراکین کی نشستوں پر گئے، مصافحہ کیااور فرداً فرداً سب کاشکریہ ادا کیا، وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے ٹیم کے تمام اراکین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور یادگاری شیلڈز دیں۔
، محسن نقوی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر یو اے ای کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا او ران کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ لاہو رسمیت پورا پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا، محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو پرتپاک انداز میں وزیراعلیٰ آفس سے رخصت کیا اور ایک بار پھر ان کاشکریہ ادا کیا۔
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ،ایک ماہ بعد بھی انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















