لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے لمزیونیورسٹی کی طالبات نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد کھوکھر، سی او او ٹیوٹا، سینئر ڈی جی اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجودتھے۔ملاقات میں لمزیونیورسٹی میں سٹوڈنٹ رن سوسائٹی انڈیکس کے زیر اہتمام تین روزہ لاہور ڈیزائن فیسٹیول پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیرصنعت نے کہاکہ2تا4فروری تک منعقد ہونے والے ایونٹ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔لمز یونیورسٹی کی طالبات نے صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویرسے ایونٹ میں ٹیوٹا کی سپانسرشپ کیلئے استدعا کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اداروں میں تعاون اور اشتراک سے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ ایونٹ کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاہم ایونٹ کیلئے ٹیوٹا کی سپانسرشپ کا فیصلہ بورڈ کریگا۔ایس ایم تنویر نے کہاکہ یہ ایونٹ تجربات اور معلومات کے تبادلے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جدید علوم کو فروغ دیکر معاشی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔پنجاب حکومت جدید تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مو¿ثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
جدید علوم کو فروغ دیکر تمام معاشی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں: ایس ایم تنویر
















