پی ٹی آئی نے ملک بھر میں الیکشن مہم کےلئے جامع پلان مرتب کرلیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ملک بھر میںالیکشن مہم کےلئے جامع پلان مرتب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ترتیب دئیے گئے پلان کے تحت پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کی نشان کےساتھ حتمی فہرست جاری کی جائےگی،ڈویژن سطح پر دیرینہ کارکن کو کوآرڈینیٹر مقررکیا جائےگا۔

پلان کے تحت پارٹی کا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ویڈیو بیان جاری کرے گا، منصوبے کے تحت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو سینٹرل پنجاب میں کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی ذمہ داری سونپی جائےگی،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔