امریکی صدارتی الیکشن،بھارتی نژاد امیدوارٹرمپ کے حق میں دستبردار

نئی دہلی:(مشرق نیوز)امریکی صدارتی الیکشن کیلئے بھارتی نژاد امیدوارٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ریاست آئیووا میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کےلئے ہونےوالی رائے شماری میں بھارتی نژاد امریکی تاجر رام سوامی تقریباً 7.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے ،ٹرمپ 56 فیصد ووٹ لیکر فاتح تھے،آئیووا کاکس میں ٹرمپ کی فتح کے بعد بھارتی نژاد وویک رامسوامی نے ٹرمپ کی حمایت کردی۔