تہران،بغداد،مشق:(مشرق نیوز)ایران نے عراق ، شام پر بیلسٹک میزائل برسادئیے،4افراد ہلاک،6زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا عراق کے علاقے کردستان میں قائم اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل داغے ،شام کے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔
ریجنل سکیورٹی کونسل نے کہا کردستان ریجن کے علاقے اربل میں 8 دھماکے سنے گئے ،4 افراد ہلاک ،6زخمی ہوگئے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا علاقے میں ایران مخالف دہشتگرد گروپوں ،انٹیلی جنس سینٹرز کو تباہ کرنے کےلئے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ۔
دوسری جانب عراقی حکومت نے ایران کی کارروائی کو ملکی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا حملے میں عام شہری نشانہ بنے،حملے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں شکایت سمیت مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔
دریں اثنا پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں پر عراق نے اپنے سفیر کو ایران سے واپس بلانے کا اعلان کردیا،عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا سفیر کو ابھی صرف مشاورت کےلئے بلایا گیا ۔
ایران نے عراق ، شام پر بیلسٹک میزائل برسادئیے،4افراد ہلاک،6زخمی
















