امریکہ اور برطانیہ کے اہداف کو نشانہ بناتے رہیں گے: یمنی حوثی
صنعاء(مشرق نیوز) یمنی حوثیوں نے کہاہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے مفادات اور اہداف کو نشانہ بنانا حوثیوں کیلئے جائز اہداف کی حیثیت رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایک حوثی عہدیدارنے اتوار کوبتایاکہ امریکہ اور برطانیہ کو یہ یقین نہیں رکھنا چاہیے کہ وہ ان حملوں کے بعد ہماری ہیروآنہ اور بہادری کی خو رکھنے والی افواج کی سزا سے بچ سکیں گے۔ امریکہ اور برطانیہ کے مفادات ہمارے لئے جائز اہداف ہوں گے کہ ان دونوں ملکوں نے جمہوریہ یمن پر براہ راست حملہ کیا ہے۔

















