ن لیگ کی کامیابی ملکی بقا کی ضامن ثابت ہوگی، راﺅ کاشف

سمندری: (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 105میں نامزد امیدوار سابق ایم پی اے راﺅ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 8فروری کو مسلم لیگ ن کی کامیابی ملکی بقاءو خوشحالی کی ضامن ثابت ہوگی کیونکہ میاں نوازریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ماضی میں ایک کروڑ نوکریا ںدینے کا جھانسہ دیکر نو جوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والا اناڑی کھلاڑی عوام کی بدعائیں لے رہا ہے جنہیں عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اپنے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جلسہ عوام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پرحلقہ پی پی 105سے سابق چیئر مین وائس چیئر مین کونسلران ، نمبرداران اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ سمندری الحاج چوہدری لعل دین ، رانا گوہر حیات ناصر ، خواجہ ناصر محمود بٹ ، ملک شاہد جاوید ، ڈاکٹر یامین مرزا ، ملک اختر نواز اعوان ، چوہدری ارشد گجر ، چوہدری گلزار گجر ، عاطف چاند سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔

راﺅ کاشف رحیم خاں نے کہا میرا ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کی حلقہ میں سابقہ انتخابی نتائج چرا نے والوں نے کرپٹ انتظامیہ کے ذریعے دوکانداروں کو بلیک میل کروایا 25لاکھ تک لیکر پٹواری کی بھرتیاں کروائی کوئی فرد واحد میری ذات پر انگلی اٹھا کر کہے کہ میں نے نوکریاں فروخت کی ہوں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

بعدازاں انتخابی دفتر کا افتتاح کیاگیا اور معززین کے ہمراہ گوجرہ روڈ سے کالج چوک تک پیدل ریلی نکالی گئی راستے میں راﺅ کاشف رحیم کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا ۔