سیالکوٹ میں بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر آپریشنل ،افتتاح،این او سی تقسیم

سیالکوٹ،لاہور :( بیورورپورٹ،ہیلتھ رپورٹر)ونڈوآپریشن کے تحت سیالکوٹ میں پنجاب کا دوسرا سٹیٹ آف آرٹ بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر آپریشنل ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیالکوٹ کے انوار کلب میں بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیااور کاروباری شخصیات میں این او سی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے قائم بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیزکا مقررہ مدت میں اجرا یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر میں سرکاری محکموں کے کاونٹرز سے کاروباری حضرات کو 124 این او سیز ایک چھت تلے جاری ہوں گے، 14 روز میں این او سیز کا اجراءیقینی بنایا جائے گا، پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، متعلقہ محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کی جائیں گی

وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر پورٹ سے سیالکوٹ تک سٹرک کو 15 فروری تک مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکوئی ایسی بات نہیں کرتا جو پوری نہ کر سکوں، وعدہ کرتا ہوں تو ہر صورت نبھاتا ہوں،کوشش ہے پراجیکٹس جانے سے پہلے مکمل کر کے جائیں، ایئرپورٹ سے سیالکوٹ کی طرف آنے والی دورویہ سڑک 15فروری تک مکمل کر لیں گے،وزیراعلیٰ نے کہا نہیں کہہ رہا ہسپتالوں میں دودھ کی نہریں بہادیں لیکن پہلے سے بہت بہتر حالت میں ہیں۔

قبل ازیںمحسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کرکے نائٹ شفٹ میں پل کی تعمیر کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور اب تک ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا،پائلنگ ، ڈرلنگ میں مصروف مزدوروں سے مصافحہ کیا اور شدید سردی میں رات گئے عوامی پراجیکٹ پرکام کرنے والے مزدوروں کو شاباش دی،وزیر اعلیٰ نے پل کی جلد تعمیر کےلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاپائلنگ ورک کو سپیڈ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے اورنئے راوی پل پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔