لاہور:(اپنے نمائندے سے )ن لیگ کاایک اور رہنما اڑن چھو،سابق ایم پی اے طالب سدھو جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے اورجماعت اسلامی کے ٹکٹ پر پی پی 154 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا طالب سدھو کو پارٹی میںخوش آمدید کہتے ہیں،ضیا الدین انصاری نے کہاجماعت اسلامی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، مختلف سروے بھی بتا رہے ہیں سراج الحق مقبول لیڈر ہیں، جماعت اسلامی حقیقت میں عوام کی جماعت ہے۔
ن لیگ کاایک اور رہنما اڑن چھو،طالب سدھو جماعت اسلامی میں شامل
















