PTIوکیل کابھری عدالت میں سنگین الزام ،چیف جسٹس برہم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی وکیل کے بھری عدالت میں سنگین الزام پر چیف جسٹس برہم،دوران سماعت نیاز نیازی کےساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔

چیف جسٹس نے وکیل علی ظفر سے کہا انٹراپارٹی الیکشن میں آپ کو یا حامد خان کو کیوں نامزد نہیں کیا گیا، سب نئے نئے لوگ پی ٹی آئی میں آ گئے، پرانے لوگ کہاں گئے، جب ایک دم سے نئے چہرے آگئے، تو کیاہو سکتا ہے سیاسی طور پر جماعت کو ہتھیا لیا گیا ہو ۔

نیاز نیازی نے چیف جسٹس سے کہا یہ باتیں نہ کریں نئے چہرے کیسے آئے، آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، 3سال تک آپ کے سامنے پیش ہوتا رہا ہوں، میرا بیٹا آپ کے پاس لا کلرک کا انٹرویو دینے آیا آپ نے پی ٹی آئی کے سوالات پوچھے، مجھے علم ہے میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی ظفر سے کہا کیا نوٹس جاری کریں، علی ظفر نے جواب دیا میں معذرت چاہتا ہوں،جسٹس قاضی فائز نے کہاہم تو سوال سمجھنے کیلئے پوچھتے ہیں اگر ایسا رویہ رکھنا ہے تو کیس ہی نہیں سنتے، براہ راست نشریات چل رہی ہے، الزام لگایا گیا، نیاز نیازی کا بیٹا تو میرے پاس کبھی انٹرویو دینے کیلئے ہی نہیں آیا۔