ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا سوشل سیکورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ۔ انہوں نے ہسپتال آئے مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے میڈیسن سٹور اور ڈسپنسری کا تفصیلی معائنہ کیا اور ادویات کا سٹاک اور ان کی ایکسپائری ڈیٹ کو چیک کیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے میڈیسن سٹور میں مختلف جگہوں پر پڑے ریکارڈ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ریکارڈ کو فوری ریکارڈ روم میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران صفائی انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے استقبالہ کاونٹر پر آنے والے مریضوں کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم یعقوب کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ بعدازاں کمشنر شعیب اقبال سید نے بھل صفائی کا جائزہ لینے کیلئے9ایل راجباہ کا دورہ کیا۔ ایکسین اریگیشن عمر ابرارسمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ بھل صفائی مہم کی تکمیل سے ٹیل کے کاشتکاروں کو نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھل صفائی مہم حکومت پنجاب کا کسان دوست اقدام ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل آفس اور نئے تعمیر ہونے والے پٹوار خانے کی کا دورہ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) اکرام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری بھی ہمراہ، اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس میں سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ، سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے نے اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل آفس اور نئے تعمیر ہونے والے پٹوار خانے کی جگہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) اکرام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری اور دیگر ریونیو سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ انہوں نے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر سے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے سنٹر پر موجود سائلین سے سہولیات بارے استفسار کیا۔تحصیل آفس دورے کے دوران کمشنر شعیب اقبال سید نے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تحصیل آفس میں فراہم کردہ سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ کا¶نٹر بنائے جائیں اور سائن بورڈ لگائے جائیں اور آنے والے سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پسپ حکام کو ڈی سی چوک میں جاری کام کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کر دی تاکہ گزرنے والی ٹریفک کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ زیر تعمیر بائی پاس پل این فائیو سائڈ پر کام کرنے والی مشینری کو سڑک والی سائیڈ پر منتقل کیا جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ کمشنر کی ہدایت۔ گندگی پھیلانے والے افراد کے خلاف بلاتعطل کاروائیاں جاری ہیں اور مختلف شاہراہوں، بازاروں اور دوکانوں کے باہر گندگی پھیلانے والے افراد پر جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کی کمشنر آفس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت ہائی وے، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے پی ایچ اے حکام کو شہر کی مختلف سڑکوں کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہاں الیکٹرک لائٹس لگائیں جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آذان ہائٹس کے سامنے گرین بیلٹس کو بہتر کیا جائے اور موسمی پودے لگائے جائیں۔ اس موقع پر ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد نے زیر تعمیر اوورہیڈ برج اور این فائیو پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بھل صفائی مہم حکومت پنجاب کا کسان دوست اقدام ہے: کمشنر ساہیوال

















