اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)تمام اہداف حاصل،آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری متوقع ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا،پاکستان نے تمام اہداف حاصل کرلیے ، خسارہ محدود کرنے اور معاشی اصلات پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،بورڈ میں 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ پیش کیا جائے گا،آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
دوسری جانب غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے کہا ہے پاکستان میں عام انتخابات کے بعد گورننس میں بہتری کی امید ہے،ایشیا پیسیفک ممالک پر مشتمل مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ میں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہونے والی تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے ،بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات کے مقامی پیداوار کے جاری اعداد شمار سے ظاہر ہوتا ہے معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، سال 2023 کی آخری سہ ماہی پاکستان سٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین کارکردگی کی حامل مارکیٹ کے طور پر ابھری ،آئی ایم ایف پروگرام میں قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے۔
تمام اہداف حاصل،آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری متوقع
















