مندراڑاکرپاکستان کو بدنام کرنے کابھارتی منصوبہ بے نقاب

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی سیاسی جماعت جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو نے مندر دھماکے سے اڑاکرپاکستان کو بدنام کرنے کابھارتی منصوبہ بے نقاب کردیا۔

اجے یادیو نے اپنے بیان میں کہا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)22جنوری کو افتتاح کے موقع پر بم دھماکہ کرائے گی اور مودی حکومت حملے کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگا دے گی،ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناو شدت اختیار کر جائے گا،ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔