اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما ووکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاعوام کے حق حکمرانی کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی گئیں لیکن عمل نہ ہوا، پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ، ایف آئی آر میں نام نہ ہونے پر بھی ممبران کو ملوث کیا گیا۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہاتمام شکایات عدالت کے سامنے رکھیں، آئین پر عمل کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے، سپریم کورٹ کو ثبوت اور سی ڈیز جمع کرادیں،کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا، منصف اللہ کو جوابدہ ہیں، صرف صحیح فیصلہ دینے والا جج جنت میں جائے گا۔
منصف اللہ کو جوابدہ ،غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا، لطیف کھوسہ

















